پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

’’سلمان تاثیرکاخون رائیگاں نہیں جائیگا‘‘ ممتاز قادری کے ہاتھوں قتل ہونیوالےسابق گورنر پنجاب کی برسی ، بلاول بھٹو نے کن الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر دیا

datetime 4  جنوری‬‮  2019 |

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سلمان تاثیر کی 8 ویں برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان تاثیر پکا جیالا اور جمہوریت کا سپاہی تھا،وہ پنجاب میں رواداری اور ترقی پسند سوچ کی بلند و توانا آواز تھے ۔بلاول بھٹو زرداری نے سلمان تاثیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر کا نشانہ بننے کے باوجود تاثیر خاندان کا عزم و حوصلہ غیرمتزلزل ہے۔سلمان تاثیر اور ان کے اہلخانہ

کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ سلمان تاثیر کا خوں رائیگاں نہیں جائیگا۔انہوں نے کہا کہزوال پسند قوتوں کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے ،سلمان تاثیر پارٹی کی قیادت، کارکنان اور عوام کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو ان کے پولیس گارڈ ممتاز قادری نے اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھا کر باہر آتے ہوئے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا، ممتاز قادری کو بعدازاں عدالتی حکم پر پھانسی دیدی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…