اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شیخ رشید کی جانب سے شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی تقرری کے خلاف سپریم کورٹ جانے کے اعلان کے بعد ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ بھی وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے ، شیخ رشید کے خلاف سپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی
تقرری کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا قوم کی دولت لوٹنے والے گرفتارہوکربھی قوم کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں، چوروں، ڈاکوں اورلٹیروں کے لئے ڈاکٹروں نے بیان دیا ان کوکھلی فضامیں رکھو، اسحاق ڈارسابق وزیراعظم کے جہاز میں فرارہوا تو آصف زرداری بھی نکل سکتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف نوازشریف سے بڑا ڈاکو ہے، چین جانے کے بعد پتہ چلا شہبازشریف کا داماد بھی ڈاکو ہے، پبلک اکانٹس کمیٹی کا چیئرمین چورہے، دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھا دیا گیا، اس معاملے پرحکومت سے شدید اختلاف ہے، پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پرعدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں۔شیخ رشید کے اس اعلان کے بعد رانا ثنا اللہ بھی وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے شیخ رشید کے خلاف سپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کیخلاف سپیکرقومی اسمبلی کوریفرنس بھیج رہاہوں،استدعا ہےسپیکر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں۔رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ شیخ رشید نےکشمیریوں کی جدوجہد کوبیچا،جوئے کےاڈے چلائے،بھتہ وصول کیا،جوئے کی کمائی سے جائیداد بنائی، شیخ رشید نے یہ جائیدادیں بھائیوں اور بھتیجوں کے نام پر بنائی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید کی موجودگی سے ایوان کا تقدس پامال ہوتا ہےلہٰذا شیخ رشید جیسے کرپٹ انسان کوایوان سےنکالاجائے۔