جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

سرکاری امور ٹھپ ہونے کا خدشہ، 8جنوری سےاحتجاجی مظاہروں کی کال دیدی گئی مگر کس کی طرف سے؟مشکلات میں گھری پی ٹی آئی حکومت کیلئے بڑی پریشانی کھڑی ہو گئی

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) نے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 8جنوری کو احتجاجی مظاہروں کی کال دیدی ۔ ایپکا نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایپکا کے پیش کر دہ چارٹر آف ڈیمانڈسابقہ حکومت کے دور میں محکمہ صحت پنجاب کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں کلیریکل سٹاف

(جونیئر کلرکس، سینئر کلرکس، ہیڈ کلرکس، اکاونٹنٹ، اسسٹنٹ اور سٹور کیپر)کی ختم کی جانے والی سیٹیو ں کو بحال کیا جائے، پنجاب سول سیکرٹریٹ کی طرز پر پنجاب بھر کے تمام سرکاری ملازمین کی مراعات (تنخواہ، ہائوس ریکوزیشن و یوٹیلٹی الائونس)یکساں کی جائیں ۔ایپکا نے مطالبہ کیا کہ گریڈ 1تا 22پنجاب ملازمین کی تنخواہوں میںدیگر صوبوں کے ساتھ پائے جانے والے 7.5فیصد بلا جواز فرق کو فی الفور ختم کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کیا جانے، اپ گریڈیشن سے محروم بقیہ کیڈرز کی اپ گریڈیشن، یپکا نے مطالبہ کیا کہ گریڈ 1تا 22پنجاب ملازمین کی تنخواہوں میںدیگر صوبوں کے ساتھ پائے جانے والے 7.5فیصد بلا جواز فرق کو فی الفور ختم کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کیا جانے، اپ گریڈیشن سے محروم بقیہ کیڈرز کی اپ گریڈیشن،صوبہ کے پی کے طرز پر گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر ادا کی جانے کی منظوری مورخہ7جنوری تک دی جائے ۔ ایپکا کی جانب سے واضح کیا گیا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو 8جنوری بروزمنگل کو پنجا ب بھر کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرآفسز کے باہر ڈویژنل و ضلعی صدور کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے و دھرنے ہونگے جبکہ لاہور میں صبح 10بجے پنجاب اسمبلی چوک چیرانگ کرا س پر احتجاجی مظاہرہ ہو گا جس کی قیادت مرکزی صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد چوہدری،لالہ محمد اسلم، ریاض الدین، حاجی فضل داد گجرو دیگر کریں گے اور لاہور ڈویژن کے تمام ملازمین شرکت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…