جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

اپنے بچے سے ملنے کیلئے سابق بیوی کے گھر جاتا ہوں تو کیا ہوتا ہے؟ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ گیلانی کے سابق شوہر نے عدالت میں کیا درخواست دائر کردی

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) فیملی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی بیٹی فضہ گیلانی کے بچے کی اپنے والد سے ملاقات کیلئے درخواست پر فضہ گیلانی کے وکیل سے آج (ہفتہ) دلائل طلب کر لئے۔ فیملی کورٹ کے جج فہیم الحسن نے فضہ بتول گیلانی کے سابق شوہر کی درخواست پر سماعت کی۔ یوسف رضاگیلانی کی بیٹی نے اپنے سابق شوہر خرم خان سے طلاق لے رکھی ہے۔ فیملی کورٹ میں درخواست گزار خرم خان نے استدعا کر رکھی ہے کہ اس کے بیٹے اسفند یار علی خان سے سابقہ بیوی کے

گھر کی بجائے احاطہ عدالت میں ملاقات کروائی جائے کیونکہ سابق بیوی کے گھر ملاقات میں ماحول پرسکون نہیں ہوتا اور ڈی ایچ اے میں سابق بیوی کے گھر بیٹے سے ملاقات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ درخواست گزار خرم خان کے مطابق بچہ اسفند یار خاں ابھی سات سال کا ہے اور ماں کے پاس ہے، والد سے آزاد ماحول میں احاطہ عدالت میں شیڈول کے مطابق ملاقات کروانی ضروری ہے۔ جس پر عدالت نے فضہ گیلانی کے وکیل سے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آج (ہفتہ )تک ملتوی کر دی ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…