جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان ترکی میں ایسی جگہ پہنچ گئے جہاں ترکوں نے علامہ اقبالؒ کی قبر بنا رکھی تھی؟ پاکستان کے قومی شاعر کی یہ قبر ترکی میں کس جگہ موجود ہے اور اس کی حقیقت کیا ہے؟ جانئے

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ترکی کے دوران وفد کے ہمراہ مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری دی جہاں انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر،

خسرو بختیار اور مشیر تجارت رزاق داد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کو مولانا جلال الدین رومی کےمزار کے ایک ایسے حصے میں بھی لے جایا گیا جہاں حضرت علامہ اقبالؒ کی بھی ایک قبر موجود تھی۔ آپ یہ جان کر حیران رہ جائینگے ترک قوم پاکستان کے قومی شاعر اور حکیم الامت حضرت علامہ اقبالؒ سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں ، علامہ اقبالؒ نے بھی اپنی شاعری میں ترکوں کا کئی جگہوں پر ذکر کیا ہے۔ علامہ اقبالؒ سے عقیدت کی بنا پر ترک قوم نے جلال الدین رومیؒ کے مزار کے احاطے میں شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال ؒ کی قبر کی شبیہہ بنا رکھی ہے۔ اس موقع پر انہیں قبربارے معلومات بھی دی گئیں۔واضح رہے کہ اقبالؒ اور رومیؒ دونوں کی شاعری میں حکمت کا رنگ نمایاں ہے، فلسفیانہ عقائد جھلکتے ہیں۔مولانا رومیؒ سے علامہ محمد اقبالؒ کی روحانی لگن اور بے پایاں محبت کو حکومت ترکی نے اس طرح پذیرائی بخشی کہ 1965ء میں مولانا جلال الدین رومیؒ کے مزار کے احاطے میں علامہ اقبالؒ کی ایک علامتی قبر بنائی گئی جس پر تحریر ہے۔”پاکستان کے قومی شاعر اور عظیم مفکر علامہ محمداقبال کو ان کے روحانی پیشوا اور مرشد حضرت مولانا جلال الدین رومی کے حضور جگہ دی گئی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ترکی کے دو روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ قونیہ پہنچے تھے جہاں گورنر قونیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران آج ترک صدر رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات کرینگے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…