اسلام آباد (آن لائن) رواں سال حج کا سرکاری پیکج ساڑھے تین سے 4لاکھ روپے تک ہونے کا امکان ، روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث حج 2019حاجیوں کی جیبوں پر بھاری پڑے گا۔ وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی کے اہم نکات تیار کرلیے جو دس جنوری کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019کے اہم نکات تیار کرلیے ہیں جو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری وفاقی کابینہ کو حج پالیسی پر بریفنگ دیں گے ۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے تیار کردہ حج پالیسی کے نکات دس جنوری کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے جبکہ کانبینہ سے منظوری کے بعد حج پالیسی ڈرافٹ پر میڈیا بریفنگ کے ذریعے اعلان کیا جائے گا۔ حج پالیسی2019 کا اعلان رواں ماہ کے وسط میں ہونے کا قوی امکان ہے تاہم روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر مہنگا ہونے کے باعث سرکاری حج پیکج بھی گزشتہ برس کے دو لاکھ 80ہزار کی بجائے ساڑھے تین سے چار لاکھ روپے تک ہونے کا امکان ہے ۔ حج فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے سمیت اوپن سکائی پالیسی کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ اگر وفاقی کابینہ نے منطوری دی تو نئے ٹور آپریٹرز کو بھی حج آپریشن میں شامل کیا جائے گا۔ رواں سال حج کا سرکاری پیکج ساڑھے تین سے 4لاکھ روپے تک ہونے کا امکان ، روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث حج 2019حاجیوں کی جیبوں پر بھاری پڑے گا۔ وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی کے اہم نکات تیار کرلیے جو دس جنوری کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2019کے اہم نکات تیار کرلیے ہیں جو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔