منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کی جانب دوارب ڈالر کی پیشکش کی بات کو مسلم لیگ ن کے پانچ لوگوں نے ثابت کردیا،بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مجھے عوام کا نوکر کہاہے کہ تو میں خود کہتا ہوں کہ میں عوام کا نوکر ہوں لیکن ان کرپشن کرنیوالوں اورچوروں کے باپ کا نوکر نہیں ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا کہ میں جو بات کرتا ہوں ،

اس کاثبوت مل جاتاہے ، میں قبل از وقت بات کردیتا ہوں ،میری نواز شریف کی جانب دوارب ڈالر کی پیشکش کی بات کو مسلم لیگ ن کے پانچ لوگوں نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کر کے ثابت کردیا تھا کہ جب علیمہ خان کو رعایت مل سکتی ہے تو پھر یہ معاملہ نواز شریف کے ساتھ کیوں نہیں کیاجا سکتا ؟انہوں نے کہا کہ میں نے مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے کی بات کی تھی اور میں اپنی بات پر اب بھی قائم ہوں، چودھری نثار اب ن لیگ میں نہیں ہیں اور کچھ دیر بعد بہت سے ن لیگ کے لوگ مسلم لیگ ن کاحصہ نہیں ہونگے ، فاروڈ بلاک مسلم لیگ ن کے اندر سے ہی بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ شائستہ پرویز اچھے طریقے سے بات کریں بصورت دیگر مجھے ہر طریقے سے بات کرنا آتی ہے ، شاہد خاقان عباسی نے مجھے عوام کا نوکر کہاہے تو میں خود کہتا ہوں کہ میں عوام کا نوکر ہوں لیکن ان کرپشن کرنیوالوں اورچوروں کے باپ کا نوکر نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے کالے پیسے کی وجہ سے اپنے ماں باپ تک کودفنانے نہیں آرہے ، وہ مجھے شرافت کا درس دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہمند ڈیم 53سال بعد بننے جارہاہے اور میں اس کے لئے جان دینی پڑی تودیدوں گا لیکن اس ڈیم کورول بیک نہیں ہونے دوں گا ، ڈیم ہر حالت میں بنے گا۔  فیصل واڈا نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مجھے عوام کا نوکر کہاہے کہ تو میں خود کہتا ہوں کہ میں عوام کا نوکر ہوں لیکن ان کرپشن کرنیوالوں اورچوروں کے باپ کا نوکر نہیں ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…