کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت گرانے اور گورنر راج کی باتیں ایک مذاق ہے، پی ٹی آئی کو سندھ حکومت گرانے کیلئے 49ممبران چاہئیں، وفاقی حکومت گرانے کیلئے صرف 4ممبرز کی ضرورت ہے، جے آئی ٹی رپورٹ مفروضوں پر مشتمل ہے، جے آئی ٹی اور ای سی ایل سے متعلق عدالتی ریمارکس واضح ہیں۔ جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے
ملیر گلستان فیصل اسٹیل ٹاؤن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت گرانے اور گورنر راج کی باتیں ایک مذاق ہے، سندھ حکومت گرانے کیلئے پی ٹی آئی کو 49ممبران چاہئیں، وفاقی حکومت گرانے کیلئے صرف چار ممبرز کی ضرورت ہے، آپ صرف چار ووٹوں پر حکومت کر رہے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کراچی احتساب یکطرفہ نہیں ہونا چاہیے، جے آئی ٹی رپورٹ مفروضوں پر مشتمل ہے،جے آئی ٹی اور ای سی ایل سے متعلق عدالتی ریمارکس واضح ہیں۔