منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

سوزوکی کے بعد ٹویوٹا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی بڑااضافہ کردیاگیا،خریدارششدر

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاک سوزوکی کے بعد ٹویوٹا گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں کمی سے گاڑی کی تیاری پر آنے والی لاگت کا بوجھ کمپنی نے صارفین پر منتقل کردیا ہے اور قیمتوں میں 1 لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرز نے گزشتہ سال 4 بار گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا اور اب مجموعی طور پر 5 ویں بار اضافہ کیا گیا ہے ٗ

کمپنی کی جانب سے کم از کم اضافہ 75 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک کیا گیا ۔رپورٹ میں کہاگیا کہ کرولا ایکس ایل آئی ایم ٹی کی قیمت اب 19 لاکھ 44 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ 44 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کرولا ایکس ایل آئی اے ٹی کو اگر پہلے 20 لاکھ 69 ہزار روپے میں خریدا جاسکتا تھا تو اب اس کیلئے 21 لاکھ 19 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے ٗکرولا جی ایل آئی ایم ٹی اب 22 لاکھ 24 ہزار روپے کی بجائے 22 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق کرولا جی ایل آئی ایم ٹی اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 23 لاکھ 16 ہزار روپے سے بڑھا کر 23 لاکھ 73 ہزار روپے کردی گئی ہے۔کرولا جی ایل آئی اے ٹی کی قیمت پہلے 22 لاکھ 99 ہزار روپے تھی جو اب 75 ہزار کے اضافے سے 23 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے ٗکرولا الٹس کو خریدنے کے لیے اب آپ کو 24 لاکھ 74 ہزار کی بجائے 25 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق کرولا گرینڈ ایم ٹی ایس آر کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 27 لاکھ 64 ہزار روپے کی بجائے 28 لاکھ 64 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔کرولا گرینڈ سی وی ٹی ایس آر بھی ایک لاکھ روپے اضافے سے 28 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ہیلکس4×2 ایس سی اسینڈرڈ کی قیمت 28 لاکھ 4 ہزار روپے سے بڑھ کر 29 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس 4×2 سنگل کیب کے لیے اب 28 لاکھ 34 ہزار روپے کی بجائے 29 لاکھ 59 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔ہیلکس 4×2سنگل کیب ڈیک لیس کی قیمت 25 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 26 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ہیلکس 4×4 اسینڈرڈ 40 لاکھ 9 ہزار سے چھلانگ کر 41 لاکھ 59 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔ہیلکس ڈبل کیب اسینڈرڈ کی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر 45 لاکھ 49 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ہیلکس ریوو جی 2.8 کی قیمت 47 لاکھ 9 ہزار روپے سے بڑھ کر 48 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ہیلکس ریوو جی اے ٹی 2.8 کی پرانی قیمت 49 لاکھ 39 ہزار روپے تھی جو اب بڑھا کر 50 لاکھ 89 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ہیلکس ریوو وی اے ٹی 2.8 کی قیمت اب 52 لاکھ 74 ہزار روپے کی بجائے 53 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔فورچنر4×2 ہائی پٹرول کی قیمت 62 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 63 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔فورچنر4×2 ڈیزل اب 66 لاکھ 24 ہزار روپے کی بجائے 67 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…