کراچی (این این آئی ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی مندی کا تسلسل جاری رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید 253.24پوائنٹس کی کمی سے 37542.01پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 68.65فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کوایک کھرب7ارب16کروڑ73لاکھ روپے کو نقصان اٹھانا پڑا۔
اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی صرف6کروڑ79لاکھ58ہزار شیئرز تک محدود رہا۔گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔اورسرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 37795.25پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن بعد ازاں منافع حاصل کرنے کی عرض سے سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کرنے شروع کردئے جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگیا جب کہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 37375پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی آگیا لیکن معمولی ریکوری سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس253.24پوائنٹس کی کمی سے 37542.01پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 93.75پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 385.70پوائنٹس کی کمی سے بااترتیب 17596.22پوائنٹس اور28013.64 پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر319کمپنیوں کا کارو بار ہوا جس میں سے88کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،219میں کمی اور 12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب7ارب16کروڑ73لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر76کھرب81ارب49کروڑ28لاکھ روپے کی سطح پر آگئی جب کہ کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت6کروڑ56لاکھ88ہزار شیئرز کم رہا۔
گزشتہ روز قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 75روپے کے اضافے سے 7200روپے ہو گئی اسی طرح مری پٹرولیم کے حصص کی قیمت 18.11روپے کے اضافے سے1304.90روپے ہو گئی جبکہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 429روپے کم ہو کر8501روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 142.98روپے کم ہو کر2856.02روپے ہو گئی ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،پاک الیکٹران،ڈیسکون آکسی چیم ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،بینک آف پنجاب ،فوجی سیمنٹ ،کے الیکٹرک، عبداللہ شاہ ،اینگرو پولیمراور نیٹ سول ٹیک کے حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔