کراچی(این این آئی) قومی ائر لائن نے نئے سال پر ملازمین کے لیے وارننگ اور نئی ہدایات جاری کردیں۔ جو کرپشن میں ملوث ہوا وہ ملازمت سے فارغ ہوجائے گا۔ یکم فروری سے ملازمین کو آپریشنل شیڈول بھی واٹس ایپ اور ای میل کیا جائے گا۔پی آئی ایانتظامیہ نے وارننگ جاری کی ہے کہ جو ملازم غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوا اسے فارغ کردیا جائے گا۔انتظامیہ کے مطابق یکم فروری 2019 سے آپریشنل شیڈول خط کے ذریعے بھیجنے کیبجائے موبائل،
واٹس ایپ اورای میل پر بھیجا جائے گا ۔ اس سلسلے میں تمام کیبن کریوکوموبائل فون نمبرفوری اپ ڈیٹ کرنیکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مزید دس فضائی میزبانوں کو ملازمت سے نکال دیا گیاہے۔ فارغ کیے جانے والوں میں 2 فلائٹ اسٹیورڈ اور ایک سینئر ائرہوسٹس بھی شامل ہیں۔اب تک قومی ائرلائن میں 60 سے زائد ملازمین کرپشن الزامات پر فارغ کیے جاچکے ہیں ۔