اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

اسفندیارولی خان نے وزیراعظم عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

datetime 3  جنوری‬‮  2019 |

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی نے کہا ہے کہ ملک میں اپوزیشن کو ختم کیا جارہا ہے ،احتساب اور انتقام میں نیب والے فرق نہیں کر رہے ہیں، فاٹا میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔پشاور کے بلور ہاؤس میں پارٹی کے تھینک ٹینک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ

مجھ پر ملائشیا میں جائیدادیں اورہوٹل بنانے کا الزام خان صاحب نے لگایا تھا،خان صاحب تمام ادارے اپ کے ماتحت ہیں ، تحقیقات کریں۔کہتے ہیں گزشتہ حکومتوں نے اتنا قرضہ لیا، کپتان صاحب جواب دیں کہ روپے کی قدر کم ہونے سے قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا،میرے نام پر کوئی عمارت یا ہوٹل ہے تو مجھے دے دیں تاکہ فروخت کرکے پیسے ڈیم فنڈ میں دوں ،اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ ملکی کی سیاسی صورتحال کی ہلچل تشویشناک ہے،احتساب اور انتقام میں نیب والے فرق نہیں کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ کپتان کی بہن کے سترہ ارب روپے نکلے تو وہی قانون اس پر لاگو کریں ، جو بھی رقم نکلے تو وہ بے نامی ہے ۔فرایال تالپور اور زرداری کے نام لے رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں انتظامی خلا ء ہے اس کو جلد پر کیا جائے ورنہ ملک کے لئے اچھا نہیں،آج سندھ کے فنڈز کے فیصلے اب وفاق کرے گی یہ کیسی فیڈریشن ہے ،اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جو کچھ کر رہے ہیں اٹھارویں ترمیم کے منافی ہے ،طاہر داوڑ کے قتل تفتیش مکمل ہو گئی ہے وزیراعظم کے پاس ہے وہ بے نقاب کریں ،افغانستان حکومت اور طالبان کے مذاکرات ہو رہے اور پاکستان کو نظر انداز کریں تو پھر وہی افغانستان میں حالات ہونگے،سہ فریقی ممالک بیٹھ جائیں تو مسئلہ حل ہو گا ورنہ نہیں ہوگا ،ان کا کہنا تھا کہ آفتاب خان شیرپاؤ پختونوں کے مسئلے پر جب بھی بلائیں ہم حاضر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…