جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کونسے موٹر سائیکل فوری طور پر بند،مالکان کیخلاف مقدمات درج کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا؟

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)ٹریفک پولیس لاہور نے فینسی ، نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق جمعرات کوغیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کریک ڈائون کرنے کا انتباہ جاری کیا گیا جس کے تحت جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس پر ای چالان نہیں بھجوایا جائے گا بلکہ

موٹرسائیکل یا گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔سٹی ٹریفک پولیس افسر لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ فینسی، غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا ہے، 15 جنوری سے ایسی وہیکلز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ کارروائی سے پہلے شہریوں کو بھرپور آگاہی فراہم کی جائے گی، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پریشانی سے بچنے کے لیے شہری محکمہ ایکسائز سے جاری شدہ نمبر پلیٹس ہی استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ جعلی ، نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔ سٹی ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جن گاڑیوں کا چالان ہوگا انہیں چالان پر کاغذات کی واپسی اصل نمبر پلیٹ دکھانے پر کی جائے گی۔ لیاقت علی ملک نے مزید کہا کہ 15 جنوری سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگائے جائیں گے جہاں نمبر پلیٹس کے حوالے سے جاری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں و کالجوں اور بس اسٹیںڈز کے باہر شہریوں کی آگاہی کے لیے لیکچرز بھی دئے جائیں گے۔ خیال رہے کہ محکمہ ایکسائر نے جعلی اور فینسی نمبر پلیٹیں بنانے والوں کے خلاف کافی عرصہ سے ہی کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے۔ ٹریفک پولیس نے 14 اپریل 2017کو تاریخ کا پہلا مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کیا تھا، محکمہ ایکسائز نے جعلی نمبر پلیٹس بنانے والی فیکٹری کو سیل کر کے دس ہزار نمبر پلیٹیں بھی قبضے میں لی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…