ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سندھ کے کس شہر میں قائم میوزیم سے بینظیرکا مجسمہ اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا، حیران کن انکشاف

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ(نیوز ڈیسک)شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کا مجسمہ میوزیم انتظامیہ کی لاپروائی سے بری طرح شکار ہو گیا، انتظامیہ کی بے حسی کے باعث مجسمہ ٹوٹ پھوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع شہید بے نظیر آباد کے صدر مقام نواب شاہ میں قائم میوزیم کی انتظامیہ کی شدید بے حسی کے باعث بے نظیر بھٹو کا مجسمہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا ہے۔بے نظیر بھٹو کی برسی کے محض 6دن بعد ہی ان کا مجسمہ میوزیم کے باہر پھینک دیا گیا۔نواب شاہ کے ایچ ایم خوجہ کمپلیکس میں قائم میوزیم میں بے نظیر بھٹو کا مجسمہ

نصب کیا گیا تھا، تاہم ضلعی انتظامیہ بے نظیر بھٹو کا یہ مجسمہ سنبھال نہ سکی۔مجسمے کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے، اور اسے کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا گیا ہے، جو انتظامیہ کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنے قائد کی عزت نہ کر سکیں وہ عوام کی خدمت کیا کر سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر کا مجسمہ ایک کونے میں پھینک دیا گیا ہے، سندھ میں حکومت کرنے والے بھٹو کے اصل وارث نہیں ہیں ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…