پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

’’احمد خان نیازی سیکنڈ وزیر اعظم پاکستان‘‘ عمران خان کا نام استعمال کر کے انکے حلقے سے کیااحکامات جاری ہونے لگے؟اعلیٰ حکومتی افسر کو لکھا گیا لیٹر وائرل

datetime 3  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک لیٹر وائرل ہو رہا ہے جس میں میانوالی سے ایک شخص اپنے آپ کو سیکنڈ وزیر اعظم قرار دیکر لیٹر کے ذریعے احکامات جاری کر رہا ہے ،لیٹر کا متن یہ ہے:یہ این اے 95کے ہمارے ذاتی لوگ ہیں ،یہ میرے اور وزیر اعظم عمران خان کے حلقے کے لوگ ہیں ۔ان کی کریشرز محکمہ ماحولیات میانوالی نے سیل کر دئیے ہیں ۔یہ کریش سی پیک کو سپلائی کر رہے ہیں ۔ان کی کریشرز کو کھول دیا جائے جو محکمہ کی ضروریات کو 20 دن کے اندر اندر

پوری کردیں گے تاکہ جو سپلائی سی پیک کو دی جارہی ہے وہ متاثر نہ ہو۔مہربانی کر کے ان کے مسئلے کو جلد ازجلد حل کیا جائے۔۔اس لیٹر سے متعلق دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس شخص نے اپنا نام اور عہدہ’’احمد خان نیازی سیکنڈ وزیر اعظم‘‘ واضح طور پر لکھا ہوا ہے اور نیچے اپنے آپ کو این اے 95میانوالی سے وزیر اعظم کا کوآرڈی نیٹر ظاہر کیا ہے۔اب یہ شخص اس عہدے پرہے بھی یا نہیں ۔اس کے بارے میں تو معلوم نہ ہوسکا۔ لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…