کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو جعلسازی کے مقدمے میں تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ٹنڈو آدم خان کامران کلہوڑو نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو جعلسازی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنا دی ہے جس پر دیوان سچا نند کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے سب جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ دیوان سچا نند مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن
سندھ اسمبلی ہیں،دیوان سچانند نے کاروباری لین دین پرسیٹھ ایوب راجپوت کو1کروڑروپے کاچیک دیاجو باؤنس ہوگیاتھا۔سب جیل میں نجی ٹی وی کے رپورٹر نےدیوان سچانند سے جب سوال کیا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد وہ اب نااہل ہو جائیں گے تو اس پر دیوان سچا نند کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جب تک رکن اسمبلی اپیل میں ہے اس کو نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا، ہم فیصلے کے خلاف اپیل کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور اس فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرینگے۔