جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

یہ ہمارا بندہ نہیں۔۔۔!!معاشی پالیسیوں پر تنقید، حکومتی حکمت عملی کام نہیں کر رہی، نامزد معاشی ترجمان فرخ سلیم کو اپنی ہی حکومت پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، سچ سامنے لانے پر حکومت نے کیا بڑا اعلان کر دیا؟

datetime 3  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معاشی پالیسیوں پر تنقید، اپنی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو ’جوگاڑ ‘قرار دینے پر پی ٹی آئی حکومت کے نامزد کردہ ترجمان برائے معاشی امور فرخ سلیم بارے بڑا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فرخ سلیم کی جانب سے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کی گئی تھی۔گزشتہ روز فرخ سلیم نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی

کے باوجود برآمدات میں اضافہ نہیں ہوسکا، حکومت کی حکمت عملی کام نہیں کر رہی ، ہم بیماری کا علاج نہیں کر رہے ، علامات دبانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔فرخ سلیم کا نجی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر وفاقی وزیر اطلاعات بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرخ سلیم حکومت کے ترجمان نہیں، جبکہ 3 ماہ پہلے فواد چوہدری نے ہی ایک ٹوئٹ میں فرخ سلیم کی تقرری کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ جلد نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔فرخ سلیم نام کے ہی حکومتی ترجمان رہے جن کا ٹوئٹ پر تقرر اور ٹوئٹ پر ہی چھٹی ہوگئی۔فرخ سلیم کا نجی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر وفاقی وزیر اطلاعات بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرخ سلیم حکومت کے ترجمان نہیں، جبکہ 3 ماہ پہلے فواد چوہدری نے ہی ایک ٹوئٹ میں فرخ سلیم کی تقرری کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ جلد نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔فرخ سلیم نام کے ہی حکومتی ترجمان رہے جن کا ٹوئٹ پر تقرر اور ٹوئٹ پر ہی چھٹی ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر فرخ سلیم کو معیشت پر حکومت پاکستان کا ترجمان مقرر کرنےکا ارادہ تھا تاہم بعد میں وزیراعظم آفس کی جانب سےبھرتیوں پر پابندی لگائے جانے کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔فرخ سلیم حکومت کے ترجمان نہیں وہ کوئی بھی رائے دینے میں آزاد ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…