اسلام آباد (رائٹرز) اپنی ہوا کو تازہ دم رکھنے اور زمین کو بڑھتی ہوئی حرارت سے بچانے کی کوشش میں پاکستان کا پورٹ سٹی یعنی کراچی ایسی بسیں متعارف کرانے والا ہے جو گائے کے گوبر پر چلیں گی۔ انٹرنیشنل گرین کلائی میٹ فنڈ کی جانب سے فنڈنگ کے ذریعے کراچی صفر اخراج کی گرین بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) نیٹ ورک متعارف کرائے گا جس کے تحت 200 بسیں بائیو میتھین کے ذریعے کراچی کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔