منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کر دیا گیا، صدر پاکستان نے منظوری دے دی، نئے چیف جسٹس کب حلف اٹھائیں گے؟

datetime 2  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بحیثیت چیف آف پاکستان نامزدگی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار 17 جنوری کو ریٹائر ہو رہے ہیں اور ان کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ہوں گے، وزارت قانون نے چیف جسٹس نامزدگی کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی،

جس کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے دے دی ہے۔جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔جسٹس آصف سعید چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے عہدے کا حلف 18 جنوری 2019 کو اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی، اور جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر 2019 تک بحثیت چیف جسٹس آف پاکستان منصب پر فائز رہیں گے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954 کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے ہی حاصل کی، بی اے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا، اور جامعہ پنجاب سے انگریزی میں ایم اے کیا، جب کہ برطانیہ سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1976 میں وکیل بنے۔جسٹس آصف سعید نے لاہور ہائیکورٹ میں ہزاروں آئینی، مجرمانہ، سول، سروس اور آمدنی کے کیسز کی سماعت کی، تاہم انہیں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے توہین عدالت کے مقدمے سے شہرت ملی، انہوں نے صرف 4 سال میں جرائم کے 11 ہزار کیسز نمٹا کر تاریخ رقم کی، جب کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس پانامہ کیس کا فیصلہ سنا یا تو جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وزیر اعظم کو نااہل قرا ر دینے کی سفارش کی تھی۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…