منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

نیب سختیوں پر شہباز شریف گلہ کرتے ہیں آپ کیوں نہیں؟ صحافی کے سوال پر سعد رفیق نے نیب کے حق میں ایسی بات کہہ دی کہ پوری ن لیگ حیران رہ گئی؟ بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سعد رفیق نے چوہدری نثار کی جانب سے فارورڈ بلاک بنائے جانے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں احتساب کے نام پر جرائم برسوں سے جاری ہیں، اب احتساب کے نام پر جرائم کا سلسلہ رک جانا چاہیے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں

احتساب کے نام پر جرائم برسوں سے جاری ہیں، اب احتساب کے نام پر جرائم کا سلسلہ رک جانا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں سعد رفیق نے کہا کہ چوہدری نثار کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے نہ ان کا ایسا کوئی ایجنڈا ہے۔صحافی کے سوال پر کہ چوہدری نثار کی جانب سے کہا گیا کہ بیان بازی نا کرتے تو ن لیگ کی حکومت ہوتی، سعد رفیق نے جواب دیا کہ اگر بیان بازی نا کرتے تو تب کچھ اور ہوتا۔ایک سوال پر(ن) لیگ کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آصف علی زرداری سے ہاتھ ملا سکتے ہیں، حکومت گرانے کے لیے نہیں قانون سازی کے لئے اپوزیشن متحد ہو، اپوزیشن موجودہ نظام کے چلتے رہنے کی ضمانت ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فوجی عدالتوں پر حالات دیکھ کر پارلیمنٹ میں فیصلہ کریں گے، صحافی کے سوال پر کہ جن حالات میں فوجی عدالتیں بنی تھیں وہ اب رہے یا نہیں، سعد رفیق نے کہا کہ مشکل سوال ہے ابھی اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، جب یہ سوال سامنے آئے گا تو مشورہ کرکے جواب دیں گے۔ایک سوال پر کہ کیا ملک میں صدارتی نظام لانے کی کوشش ہورہی ہے، سعد رفیق نے کہا کہ صدارتی نظام موجودہ صورتحال میں نہیں آسکتا، صدارتی نظام اتنا آسان نہیں پاکستان میں لوگ جمہوریت کے شیدائی ہیں، لوگ لولی لنگڑی جمہوریت پر گزارہ کرلیتے ہیں تاہم میرا نہیں خیال ریورس گیئر لگ سکے گا۔صحافی کی جانب سے سوال پر کہ نیب کی سختیوں پر شہبازشریف گلہ کرتے ہیں اور آپ کو کوئی شکایت نہیں، یہ تضاد کیوں، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کمرہ میرا بھی دس ضرب بارہ ہی کا ہے مگر مجھ سے سلوک اچھا ہے تو اچھا ہی کہوں گا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…