بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کو کس اہم ترین اسلامی ملک سے جوڑنے کیلئے ریلوےلائن کا کام تکمیل کے قریب پہنچ گیا؟ قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 2  جنوری‬‮  2019 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دالبندین (آئی این پی )پاکستان ریلوے کی جانب سے پاکستان کو ایران سے ملانے والی ریلوے سیکشن کی مرمت کا کام تیزی سے شروع کردیا گیا ہے. ریلوے ذرائع کے مطابق ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر مدثر شاہ آفریدی کی ہدایت پر پی ڈبلیو آئی دالبندین میر برکت بگٹی کی نگرانی میں نوشکی تا دالبندین کئی کلومیٹرز تک سلیپرز کی تبدیلی جبکہ پٹڑی سے ریت ہٹانے کا کام جاری ہے. ذرائع کے مطابق 2002 کو مکمل طور پر اکھاڑی گئی عالم ریگ سائیڈنگ دوبارہ بحال کرکے وہاں نئی ٹریک بچھانے کا کام آخری مراحل میں

داخل ہوگیا جس کی تکمیل سے وہاں لوڈنگ کا عمل شروع ہوگا. ذرائع کے مطابق لگ بھگ 600 کلومیٹر پر مشتمل پاک ایران ریلوے سیکشن کوئٹہ، مستونگ، نوشکی اور چاغی سے ہوکر گزرتی ہے. چاغی کے صدر مقام دالبندین کے قریب صحرائی علاقے میں ریلوے ٹریک پر ریت کے ٹیلے جمع ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پاک ایران کارگو ٹرین سروس متاثر ہوتی ہے لیکن پاکستان ریلوے کے حالیہ اقدامات ان رکاوٹوں کو دور کررہی ہے جس کے باعث پاک ایران تجارتی سرگرمیاں مزید تیز ہونگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…