کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں امتحانات اور چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ، تعلیمی سال میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات 20 مارچ سے 30 اپریل اور چھُٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک ہوں گی۔ یوم کشمیر ، یوم پاکستان، عید میلاد النبی ﷺ اورعرس شاہ لطیف
پر تدریسی عمل معطل رہے گا اور تقریبات منائی جائیں گی جبکہ سندھ بھر کے سکولوں میں یوم قائد اور 11ستمبر بھی منایا جائیگا۔ فیصلے کے مطابق سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی لائی گئی ہے جس کے تحت اب تعلیمی اداروں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر دو بجے تک ہوں گے۔اساتذہ ایک گھنٹہ چھٹی کے بعد بھی سکول میں موجود رہنے کے پابند ہونگے۔