منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

نوجوان نے اولاد کی خواہش میں اپنی بیوی کو جعلی عامل سے زیادتی کا نشانہ بنواڈالا،خود بیٹھا وہاں کیا کرتا رہا؟ شرمناک خبر آ گئی

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جہالت کی انتہا ، شوہر نے اولاد کی خواہش میں بیوی کو جعلی عامل سے زیادتی کا نشانہ بنوا ڈلا۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے ستیانہ بنگلہ چک نمبر 33گ ب کا رہائشی قاصد علی اپنے گھریلو حالات سدھارنے دم درود اور دعا کروانے کےلئے جعلی پیر لیاقت علی کے پاس 39گ ب لے گیا اور قاصد نے اپنی بیوی زنیرہ پروین

کو کہا کہ اولاد پیدا ہو جائے گی اور ہمارے سارے کام سیدھے ہو جائیں گے۔ پیر کے حکم پر عمل کرو، اس کے انکار کرنے پر شوہر نے اپنی بیوی کے دونوں ہاتھ باندھ دیئے اور منہ کے اوپر کپڑا رکھ دیا اور جعلی عامل سے اپنے سامنے اپنی بیوی سے زیادتی کروا ڈالی اور خود اپنی بیوی کی بے بسی کا تماشہ دیکھتا رہا۔واقع کا علم ہونے پر سی پی او اشفاق احمد خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ستیانہ پولیس کو مقدمہ درج اور خاتون کے شوہر سمیت جعلی عامل کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات دیئے۔ جن پر عملدرآمد کرتے پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون کے شوہر قاصداور جعلی پیر لیاقت کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ زنیرہ پروین کی عرصہ آٹھ سال قبل قاصد علی سے شادی ہوئی تھی جس کے بطن سے کوئی اولاد پیدا نہ ہوئی جس پر قاصد نے زنیرہ کو جعلی عامل کے ذریعے اپنے سامنے زیادتی کا نشانہ بنوایا۔ واضح رہے کہ ا س سے قبل بھی جعلی عاملوں اور پیروں کی خبروں کی میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں جس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ اب تک متعدد خواتین اولاد کی خواہش میں ان جعلی عاملوں اور اور جعلی پیروں کے ہاتھوں اپنی عزت لٹوا بیٹھی ہیں تاہم ایک خاوند کی جانب سے اولاد کی خواہش میں اپنی بیوی کو جعلی پیر کے حوالے کرنےاور خود باندھ کر جعلی پیر سے زیادتی کروانے کا یہ پہلا واقعہ سامنے آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…