اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نوازشریف اور شہبازشریف کو جیل کے اندر کون سی چیزصاف ستھری مل رہی ہے؟چوہدری سرورنے مسکراتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کوئی کسی کی حکومت نہیں گرارہا ،ہم آئینی اور جمہوری اقدار کو قائم رکھیں گے،صاف پانی کی فراہمی کے لئے پنجاب صاف پانی اتھارٹی بن رہی ہے،اگلے پانچ سالوں میں صوبے کی پوری آبادی کو صاف پانی ملے گا،اپنے ناکامیوں سے سبق سیکھ رہے ہیں،لوڈشیڈنگ میں کمی ، کلین گرین پاکستان ہمارا خواب ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنگ ایڈورڈ کے مقبول احمد بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چوہدری محمد سرور نے  کہا کہ پاکستانیوں کا دل بہت بڑا ہے، ڈیم فنڈ میں اربوں روپے اکٹھے ہوگئے ہیں ۔صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب صاف پانی اتھارٹی بن رہی ہے، پورے پنجاب میں موپنگ کر رہے ہیں کہ کتنے فلٹریشنز کام کر رہے ہیں اور کتنے نہیں۔اگلے 5سالوں میں پورے پنجاب کو صاف پانی ملے گا۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جیل میں نوازشریف اور شہباز شریف کو بھی صاف پانی مل رہا ہے ۔خواتین کو جیلوں میں ہنر سکھا رہے ہیں ،پولیس لائینز میں ہیپاٹائٹس کی سکریننگ کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…