بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب کا دیہاتی خاتون کیساتھ آمنا سامنا سٹاف کے افراد نے عثمان بزدار کا تعارف کچھ ایسے انداز میں کرا دیا کہ دیکھ کر شہباز شریف بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے ، ویڈیو وائرل ہو گئی

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دورہ چولستان کے دوران ایسا واقعہ پیش آگیا کہ آپ کو بھی ہنسی روکنا مشکل ہو جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گزشتہ روز بغیر پروٹوکول چولستان کے دورے پر پہنچے اور اس دوران وہ عوام میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل بھی سنے۔ عثمان بزدار خود گاڑی ڈرائیو کر کے چولستان پہنچے۔ انہوں نے

وہاں ایک ہینڈ پمپ سے پانی بھی پیا اور پانی کو کھارا(نمکین /کڑوا)پایا جس پر انہوں نے فوری طور پر حکام کو صاف پانی فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ لوگوں کیساتھ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ملاقات ایسی بزرگ خاتون کے ساتھ بھی ہوئی جسے معلوم نہیں تھا کہ یہ کالی واسکٹ اور کالے شیشوں کی عینک پہنے شخص کون ہے؟ جس پر عثمان بزدار کیساتھ موجود ان کے سٹاف کے فرد نے بزرگ خاتون سے وزیراعلیٰ کا تعارف اس انداز میں کرایا کہ جس نے دیکھا وہ ہنس پڑا۔ عثمان بزدار کیساتھ موجود شخص نے بزرگ خاتون سے تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ”یہ پنجاب کے بڑے وزیراعلیٰ ہیں،جس طرح ’شہباز شریف‘ ہوتا تھا، اس طرح یہ ہے اب وزیراعلیٰ، عثمان بزدار صاحب۔“دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب سرداعثمان بزدار سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئے ،ٹوئٹر اور فیس بک پر اکاؤنٹس بنا لئے ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹوئٹر پراپنااکاؤنٹ بنا لیاہے جہاں ان کے فالورز کی تعداد ایک لاکھ56ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ فیس بک اکاؤنٹ پرفالوررزکی تعداد 4لاکھ52ہزار ہے ۔ فیس بک اکاؤنٹ پر عوام کیلئے سوالات پوچھنے کی آپشن بھی رکھی گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب فیس بک پر اپنی موجودگی کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سوشل میڈیا پر پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے ۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سال نو 2019 کی آمد پراہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ نیا سال خوشحال اور ترقی یافتہ نئے پاکستان کی بنیاد بنے گا، نیا سال عوام کیلئے روشن مستقبل اور ترقی کی نویدبن کر طلوع ہوگا،پاکستان کو پرامن اور حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں

کہا کہ ہمیں مشکل حالات سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے، 2019 پاکستانی قوم کے لئے امید کی کرن لائے گا۔سال نو کو قوم کیلئے خوبصورت بنانے کیلئے قومی پروگراموں کو دلجمعی اورخلوص کے ساتھ شروع کیا ہے۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے شاندار مستقبل کیلئے حکومت بے لوث طریقے سے اپنے

وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا سال پاکستان کی تاریخ کا نیا باب ثابت ہوگا ۔ہمیں سال2018 کو الوداع اورنئے سال2019 کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی رواداری، تحمل، ایثار اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے کرملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…