اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ریفرنس سابق وزیراعظم کے خلاف سارک کانفرنس میں منگوائی گئی دو بلٹ پروف گاڑیوں سے متعلق ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے کو ٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری
فواد حسن فواد سے تفتیش کی ،جس کے دوران فواد حسن فواد نے انکشاف کیا کہ سارک کا نفرنس کیلئے منگوائی گئی 39گاڑیو ں میں سے نو از شریف کے حکم پر 2بلٹ پروف گا ڑیا ں ان کے حوالے کی گئی تھیں ۔نیب نے جب تفتیش شروع کی تو شریف خاند ان نے ایک گاڑی وزارت خارجہ کے حوالے کر دی مگر دوسری گا ڑی ابھی تک واپس نہیں بھجو ائی ا س حو الے سے نیب نے ایک ریفرنس تیا ر کر لیا ہے جو بہت جلد دائر کر دیا جائے گا۔