جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کا عدم تعاون ، سرد مہری ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف پیپلز پارٹی کی عدم اعتماد تحریک کا کیا نتیجہ نکلے گا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے خلاف پیپلزپارٹی کی عدم اعتماد کی تحریک اکثریت کے باوجود گیدڑ بھبھکی ثابت ہو گی جسکی بڑی وجہ مسلم لیگ ن کی اس حوالے سے عدم تعاون اور سرد مہری ہے۔ سیاسی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ

یہ حقیقت ہے کہ سینیٹ میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ملکر کچھ بھی تبدیلی لا سکتی ہیں اور حکمران پارٹی پی ٹی آئی اس حوالے سے مقابلہ کرنے کیلئے اپنے کچھ الائنز کا سہارا لے کر بھی ان دونوں جماعتوں میں بعض دیگر چھوٹی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے مقابلہ نہیں کر سکتی لیکن مسلم لیگ ن سخت مشکلات میں ہونے کے باوجود ایسی مہم جوئی سے اجتناب کر رہی ہے اور اس لیے کرے گی جس کی وجہ سے اس کی باقی ماندہ لیڈر شپ کسی مزید مشکل کا شکار نہ ہو۔ سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے چیئرمین نے بھی اپنے خلاف چلنے والی سیاسی ہوا کو محسوس کرتے ہوئے اپنی حکمت عملی کے مطابق کچھ سینیٹرز کو اپنے حق میں رام کر لیا ہے، سینیٹ کے چیئرمین جسکے پاس بیرون ملک دوروں کی فہرست مرتب کرنے سمیت کئی اختیارات ہوتے ہیں ان سے بھی کام لیا ہے لیکن چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں سب سے زیادہ رکاوٹ اپوزیشن جماعتوں کا ایک بنچ پر نہ ہونا ہے اور کسی ایک سیاسی جماعت کی خواہش پر سینیٹ میں کوئی تحریک لانا فی الحال خارج ازامکان ہے۔  چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے خلاف پیپلزپارٹی کی عدم اعتماد کی تحریک اکثریت کے باوجود گیدڑ بھبھکی ثابت ہو گی جسکی بڑی وجہ مسلم لیگ ن کی اس حوالے سے عدم تعاون اور سرد مہری ہے۔ سیاسی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ سینیٹ میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ملکر کچھ بھی تبدیلی لا سکتی ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…