لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیاگیا، شدید سردی اور دھند کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں مزید تعطیلات دینے کا اعلان کیا گیا ہے،محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ اب پنجاب کے سرکاری سکولوں کی تعطیلات 6 جنوری تک جاری رہیں گی، دوسری جانب
صدر آل پاکستان پرائیویٹ مینجمنٹ سکول ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے، ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ادیب کا کہنا ہے کہ سکول یکم جنوری سے ہی کھولیں گے۔موسم اتنا شدید نہیں کہ سکول نہ کھولے جا سکیں ، نجی سکول ایسوسی ایشن نے فیصلہ مسترد کر دیا۔