پنگریو (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کے خلاف ممکنہ کاروائی کے ردعمل میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ کارڈاستعمال کرنے کوکانٹرکرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے سندھ کے قوم پرستوں کو آگے لانے اوران کے ذریعے سندھ کے عوام کے ساتھ پیپلزپارٹی کے دورمیں ہونے والی ناانصافیوں.صوبے کے تباہ حال انفرااسٹرکچراورسرکاری وسائل کی لوٹ کھسوٹ کے بارے میں آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے
اس مہم کے انچارج وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا دورہ سندھ اسی سلسلے کی کڑی ہے وہ اس دورہ سندھ کے موقع پربدین سکھر اوردیگراضلاع میں بھی جائیں گے اس دورے کے دوران وفاقی وزیراطلاعات کا فوکس سندھ میں ان ہاس تبدیلی لانے اوردوسرے نمبرپر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ممکنہ سندھ کارڈ کے استعمال کے اثرات کم کرنے اورپیپلزپارٹی کی جانب سے صوبے کے عوام کو سڑکوں آنے کی کال کی صورت میں عوام کو اس احتجاج میں شامل نہ ہونے کے لیے ذہنی طورپرتیارکرنا ہے ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے پی ٹی آئی اورسندھ کے کچھ سرگرم قوم پرست رہنماں کے درمیان اتفاق ہوچکا ہے وفاقی وزیراطلاعات اپنے دورے کے دوران ایازلطیف پلیجو اور دیگرقوم پرست رہنماں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اوران ملاقاتوں میں مرکزی ایجنڈا پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کارڈ کے استعمال کی صورت میں اسیکانٹرکرنے کی حکمت عملی طے کرنا ہوگا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اوراحتساب کے اداروں کو یقین ہے کہ ممکنہ کاروائی پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کارڈ ضروراستعمال کرے گی اور اس کا اندازہ پارٹی کے چئیرمین اورشریک چئیرمین کی حالیہ تقاریر اور باڈی لینگویج سے بخوبی طورپرہورہا ہے ماضی میں سندھ کارڈ کے استعمال سے ادارے دبا میں آتے رہے ہیں جس کا پی ٹی آئی قیادت کوادراک ہے اوراس لیے ہی پی ٹی آئی نے سندھ کارڈ کے مضرات کم کرنے کے لیے سندھ کے قوم پرستوں کو آگے لانے اورانہیں پیپلز پارٹی کی مبینہ کرپشن. خراب طرزحکمرانی اور دیگرعوامل سندھ کے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔