پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

یکم جنوری ! متعدد سیاستدانوں ، ادیبوں،سماجی شخصیات اور فنکاروں کا یوم پیدائش،جانتے ہیں آج معروف صحافی اورکالم نگار جاوید چوہدری کتنے برس کے ہوگئے؟

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آ با د(آن لائن)یکم جنوری پاکستانی فوجی شہید، ،متعدد سیاستدانوں ، ادیبوں،سماجی شخصیات اور فنکاروں کا یوم پیدائش ہے۔ نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے شیر دل جوان کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا 49واں یوم پیدائش منگل یکم جنوری 2019ء کو منایا جائے گا ۔سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کی75ویں سالگرہ یکم جنوری 2019ء کو منائی جائے گی۔

میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری1944ء کوبلوچستان کے علاقہ روجھان جمالی میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کے تاریخ کے واحد وزیر اعظم ہیں جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ میر ظفر اللہ خان جمالی پرویز مشرف کے دور صدارت میں 21نومبر2002ء سے لے کر26جون2004ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ کی 85ویں سالگرہ یکم جنوری 2019ء کو منائی جائے گی۔پاکستان کے سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کا115واں یوم پیدائش یکم جنوری 2019ء کو منایا جائے گا وہ14اگست 1973ء سے16ستمبر1978ء تک پاکستان کے صدر رہے۔اردو کے نامور مزاح نگار اور شاعر سید ضمیر جعفری کا103واں یوم پیدائش یکم جنوری2019ء کو منایا جائے گاحکومت نے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کاکردگی سے بھی نوازا۔صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستان نژاد کنیڈین اردو شاعر دس سے زائد کتب کے مصنف اشفاق حسین زیدی کا 68واں یوم پیدائش یکم جنوری 2019ء کو منایا جائے گا۔پاکستانی فلموں کے معروف مزاحیہ اداکار رنگیلا (سعید خان)کا81واںیوم پیدائش یکم جنوری2019ء کو منایا جائے گاوہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین تھے۔معروف صحافی اور کالم نگار جاوید چوہدری کی51ویں سالگرہ یکم جنوری 2019ء کو منائی جائے گی۔سماجی خدمات سے عالمی سطح پر نام روشن کرنے والے عبدالستار ایدھی کا 91واںیوم پیدائش بھی یکم جنوری2019ء کو منایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…