جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو ووٹ کی بجائے ’’بوٹ‘‘سے چلانے کی کوشش کی گئی،رانا ثناء اللہ نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسا بق صوبا ئی وزیر قا نون پنجاب ممبر قومی اسمبلی را نا ثناء اللہ خاں کہا ہے کہ سلیکٹڈوزیر اعظم نے 5مہینوں میں ملک کا بیٹرا غرق کر دیا پاکستان آج اپنے مستقبل کی تلاش میں ہے نواز شریف کوملک ایٹمی قوت بنانے اندھیرے دور کر نے ملک سے دہشت گردی دور کر نے کی سزا دی جا رہی ہے ، نواز شریف کا ملکی سیاست سے کردار ختم کرنا ممکن نہیں ہے عوام اب بھی نواز شریف سے محبت کرتی ہے

نواز شریف پر بھارت دوستی کالزام لگانے والے اب بھارت سرکار سے دوستی کی بھیک مانگ رہے ہیں نواز شریف بولے توسب کو چپ لگ جائے گی اب تک عوام کو حکومت سے کوئی خوشی خبر نہیں ملی غیبوں سے روٹی کانوالہ اور چھین لی ہے پاکستان سیا سی جد جہد ووٹ کی طا قت سے بنا ووٹ میں طاقت نہ ہو تی تو پا کستان معرض وجود میں نہ آتا پاکستان کو ووٹ کی طا قت چلا یا جاتا تو پاکستان دنیا میں سب سے آ گے ہو تا،ملک کو بوٹوں کی طا قت سے چلا نے کی کوشش کی گئی، آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد پریس کلب میں پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن کے زیر اہتمام مسلم لیگ کے 112ویں یوم تا سیس کے موقعہ پر منعقد تقریب سے خطاب اور خصوصی گفتگوکر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کسی بھی ٹھیکے کسی منصو بے میں ایک رو پے کی کرپشن ثا بت نہیں ہو ئی آج وہ جس مقدمے کی سزا جیل مین کاٹ رہے ہیں وہ 28 مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کر کے ایٹمی قوت بنا نا تھا ملک سے اندھیروں کا خا تمہ تھا ملک سے دہشت گردی کا خا تمہ تھا متعدد عپر پاورز کی نارضگی لیکرملک میں سی پیک بنانا تھاملک کو ترقی کی راہ پر گا مزن کر نا تھا آج میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو ملک اور عوام کی خد مت کر نے سلہ دیا جا رہا نواز شریف کے خلاف کرپشن تو ثا بت نہ ہو سکی عوام کی خدمت ثا بت ہو گئی ا نہوں نے کہ میاں نوا شریف کی عمر69سال ہے ان سے 82سا ل کا حساب ما نگا جا ریا ہے احتساب سب کا ہو نا چا ہیے

انتقا می کاروا ئیاں نہیں ہو نی چا ہیے انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے عوام جا نتے ہیں کہ میاں نوازشریف کا دور اچھا تھا آج تجدید عہد کا دن کہ ہم میاں نواز شریف کو چو تھی بار ملک کا وزیراعظم بنا کر ایک مرتبہ پھر عوام کی خدمت کرنے کا سلسلہ یہں سے شروع کر یں یہاں یہ سلسلہ ختم کیا گیا، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا ،سابق وفاقی وزیرحاجی محمد اکرم انصاری ،سا بق ایم ایز میاں مناں سا بق ایم پی ایز شیخ اعجاز،ایم پی ایز مہر حا مد شید ،خا لدہ منصور نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف آج بھی مقبول ترین عوام لیڈر ہے جنہوں نے اپنے دور میں ملک و ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا تھا لیکن موجودہ حکمرانوں کے پاس ترقی اور خوشحالی کا کوئی ایجنڈہ نہیں بلکہ وہ ملک کو گروی رکھنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ۔

حکمرانوں کی پالیسی انڈے‘ کٹوں کے سوا کچھ نہیں ۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے والے ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کو بے روز گار کر چکے ہیں ۔ تبدیلی سرکاری نے دعوؤں کے برعکس عوام پر مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا ہے ۔ عمران خان کی حکومت نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے جب تک ان سے جان نہیں چھڑائی جائے گی ملک خطرات اور مہنگائی کے بھنور میں پھنسا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جیلوں میں ڈالنے والوں کا جلد عوام انتقام لیں گے جس شخص نے پاکستان کا نام دنیا میں بلند کیا وہ کوٹ لکھپ جیل میں بند ہیں لیکن جس نے پاکستان میں سازش کی معیشت کو پنکچر کیا ملک کو اقتصادی بدحالی میں پھینکا اور دنیا میں پاکستان کو بھکاری بنا کر وزارت عظمی کے مزے لوٹے جارہے ہیں پوری قوم یہ تماشہ دیکھ رہی ہے اورجلد ہی عوام کی طاقت سے اس تماشے کو ختم کر دیا جائے گا ۔ کیا انہوں نے میاں نواز شریف کو جھوٹے مقدمات میں سزا دیکر جیل بھجوا یا ہم اس کی بھر پور مزمت کر تے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…