جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد کیاتجویز کیا ؟ اورمتعلقہ حکام کیا کررہے ہیں؟ ن لیگ نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 30  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا طبی معائنہ نہ کرانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد ایم آر آئی ٹیسٹ تجویز کیا مگرپنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے مختلف حیلے بہانے بنائے گئے اور شہباز شریف کو انتظار کرایا جاتا رہا،

شہباز شریف کی صحت خطرات سے دوچار ہونے کا ذمہ دار نیب، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور عمران خان ہونگے۔اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا طبی معائنہ نہ کرانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی تجویز کی روشنی میں شہباز شریف کا ایم آر آئی ٹیسٹ اتوار کو ہونا تھامگر پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے دانستہ لیت و لعل کی گئی،صبح سے مختلف حیلے بہانے کئے جاتے رہے اور شہباز شریف کو انتظار کرایا جاتا رہا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد ان میں بعض علامات کی درست تشخیص کے لئے ایم آر آئی ٹیسٹ تجویز کیا تھا،کینسر سروایور کے ساتھ اس طرح کا سلوک موجودہ حکمرانوں کے ذہنی بیمار ہونے کی واضح علامت ہے،حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے،شہباز شریف کی صحت خطرات سے دوچار ہونے کا ذمہ دار نیب، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور عمران خان ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں ،احتساب کو سیاسی انتقام کے اس درجے پر نہ لے جائیں جس میں انسانی زندگی سے کھیلا جائے۔میڈیکل بورڈ کے طبی مشورے کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ایم آر آئی بلاتاخیر کرائی جائے۔ مریم اورنگزیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا طبی معائنہ نہ کرانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…