پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) نے کارگل پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا،حکومت پر سنگین الزامات عائد

datetime 30  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے کارگل اور 12 مئی پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، پاکستان کو تجربہ گاہ نہ بنایا جائے، موجودہ حکومت احتساب کے نام پر مسلم لیگ (ن) کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،جہانگیر ترین، علیم خان اور علیمہ خان کا اسی طرح احتساب کیا جائے جس طرح میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں کا احتساب کیا جارہا ہے۔

اتوار کو پاکستان مسلم لیگ( ن)سندھ کے زیر اہتمام مسلم لیگ کا 112واں یوم تاسیس منایا گیا۔ یوم تاسیس کی تقریب سندھ مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں صوبائی صدرسید شاہ محمدشاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی، سینئررہنما خواجہ طارق نذیر ، سید منور رضا، علی اکبر گجر، خواجہ سلمان خیر الدین سمیت رہنماؤں اورکارکنوں نے ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید شاہ محمدشاہ نے کہا کہ سندھ میں منتخب حکومت کو کام کرنے دیا جائے اور پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے۔ اگر سندھ میں گورنر راج لگانے کی کوشش کی گئی تو مسلم لیگ ہر پلیٹ فارم پر اس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں روشنیوں کی بحالی میاں نواز شریف کی مرہون منت ہے لیکن ان کو پابند سلاسل کرکے ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے ۔میاں نواز شریف نے شہر قائد میں قیام امن کے لیے اقدامات کیے تھے۔ کراچی آپریشن کے بعد امن وامان کافی حد تک بحال ہوا ہے مگر گزشتہ دو ماہ سے ہونے والے افسوسناک واقعات سے لگتا ہے کی دہشت گرد ایک بار پھرسرگرم ہو گئے ہیں اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں دوسری طرف وزیراعظم نے اپنی بہن علیمہ خان کو این آراو دے دیاہے،انہوں نے مطالبہ کیاکہ اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں بندکی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح مسلم لیگ نے پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا تھا اسی طرح اس کی تعمیر وترقی میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن ہی نے اہم کردار ادا کیا اور کرتی رہے گی، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد واحد لیڈر میاں نواز شریف ہی ہیں جنہوں نے قائد کی خواہش کے مطابق پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اور ایک مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی ،اپنے ذاتی مفادات کو قربان کرتے ہوئے ملکی ترقی کے لئے قربانیاں دیں جیلوں میں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر زیادتی کی گئی ،

میاں نواز شریف نے ملک سے اندھیروں کو دور کیا 12ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ،ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا تین شہروں میں میٹرو بسز تعمیر کیں،میٹرو اورنج ٹرین بھی بنائی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب میاں نواز شریف کی آواز پر سڑکوں نکلیں گے ، الائنس بھی بنانے پڑے تو بنائیں گے قائد کی آواز پر لبیک کہیں گے ،اپنے بچوں کے مستقبل اور ملکی ترقی کے لئے کردار ادا کریں گے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیسا لیڈر پاکستان میں نہیں ہے،جب بھی ملک ترقی کی طرف بڑھتا ہے تو ٹانگیں کھنچنی شروع کردی جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن آج قائد اور پارٹی کے ساتھ عہد وفا نبھانے کی تجدید کرتے ہیں اور قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کی طاقتور ترین اسلامی ریاست بنانے کا عہد کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…