جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے دس سے بارہ ارکان ہم سے رابطے میں ہیں ، اب ہم کیا کریں گے؟پیپلزپارٹی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ پرتحریک انصاف کا واویلا ہماری قیادت کو دباؤ میں لانے کا سیاسی حربہ ہے، جے آئی ٹی نیموجودہ اورسابق وزرائے اعلی سمیت پیپلزپارٹی کے کسی وزیر کے لیے سمن جاری نہیں کیے، وفاقی حکومت کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پیپلزپارٹی پیچھے نہیں ہٹے گی اورسندھ حکومت پرشب خون مارنے کا ڈٹ کرمقابلہ کرے گی،

تحریک انصاف کے دس سے بارہ ارکان ہم سے رابطے میں ہیں ، پیپلزپارٹی کے 99 ارکان سندھ اسمبلی پارٹی قیادت کے پیچھے کھڑے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرسید ناصرحسین شاہ ،مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب اورپیپلزپارٹی کے دیگرہنماں نے پیپلزپارٹی میڈیا سیل میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے پی ٹی آئی رہنماں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہماری رہے گی، فارورڈ بلاک کی باتیں پروپیگینڈا ہیں،انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی نے جن 850 افراد کونوٹس جاری کیے ان میں موجودہ یا سابق وزیراعلی سندھ یا پی پی رہنما اورصوبائی وزراء کوسمن نہیں کیا گیا تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی قیادت کوپریشرمیں لانے اورپیپلزپارٹی کوپیچھے دھکیلنے اوردیوارسے لگانے کی سازش کررہی ہے تحریک انصاف سندھ میں جس کے بھی کندھے استعمال کرلے ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے آبادگاروں اورعوام کے مفاد میں 32شوگرملز کو سبسڈی دی ہے مگرجے آئی ٹی میں میں جہانگیر ترین اور علی گوہرمہر کی شوگر ملز کا ذکر نہیں ہے انہوں نے کہاکہ خرم شیرزمان صاحب کپیٹیوپاورپلانٹ کوسبسڈی دینے کی جوقرارداد پیش کی گئی اس کے محرک خرم آپ تھے،پیپلزپارٹی پرذمہ داری ڈالنے سے پہلے اپنے گربیانوں میں جھانک لیں ،سندھ میں کسی ایک کمپنی کونوازنے کا الزام غلط ہے ٹریکٹر اسکیم کسی ایک گروپ کو فائدہ دینے کے لیے شروع نہیں کی،

ہائی کورٹ کے فیصلے پر آبادگاروں کو سبسڈی دی،جے آئی ٹی رپورٹ عدالتی حکم کے باوجود لیک کرنے کا مقصد پی ہی قیادت کو بدنام کرنا تھا انہیں الزامات پرہم سے استعفے مانگے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ جہاں تک انکوائری کی بات ہے تو انکوائری تو وزیراعظم وزیراعلی پختونخواہ اور علیم خان کے خلاف بھی چل رہی ہے اگر اخلاقی جرات ہے تو پی ٹی آئی ان کے نام بھی ای سی ایل پرڈال دیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم عدالتوں سے نہ ماضی میں بھاگے ہیں نہ اب بھاگیں گے عدالتوں کا سامنا کریں گے اورعدالتوں میں اپنا دفاع کریں گے اورثبوت پیش کریں گے صوبائی وزیرورکس اینڈ سروسز سید ناصرحسین شاہ نے کہاکہ تحریک انصاف سندھ میں حکومت نہیں گرا سکتی،پی ٹی آئی کا اصول ہے کہ اتنا جھوٹ بولوکہ سچ کا گمان لگے ،

منفی پروپیگینڈے کی وجہ سے پیپلزپارٹی کی قیاد ت پرالزام تراشی کی جارہی ہے یہ وہی طاقتیں ہیں جنہوں نے سندھ میں ہمارے مینڈیٹ بر قبضے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے انتخابات میں کامیابی عوامی خدمت کے عوض حاصل کی ہے گورنرکا دورہ گھوٹکی شکارگاہ کی سیرپرمبنی تھا،پی ٹی آئی کی مانگے تانگے کی حکومت ہے ، فواد چوہدری فراڈ چوہدری ہے،تحریک انصاف سندھ میں سی پیک کا حصہ روکنے کے لیے پی پی قیادت کوبلیک میل کررہی ہے اوران کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے،پیپلزپارٹی کی قیادت عدالتوں سے بری ہوگی ۔ ایک سوال کے جواب میں مرتضی وہاب نے کہاکہ بے بنیاد الزامات لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے پی ٹی والے یاد رکھیں جو الزام آج ہم پر لگ رہے ہیں کل ان پر لگیں گیعدالتوں کو آزادانہ کام کرنے دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…