جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی،آپ کی حکومت ختم ہوجائے گی ٗ بلاول بھٹو زر داری نے عمران خان کو انتباہ کردیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، گیس اور پیٹرول مہنگا ہونے کی چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں جو آپ کی حکومت گرا دیں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ جی ہاں، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سب سے ذیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کو پانی

نہیں دیا جارہا، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی زراعت اور صنعتیں تباہ ہورہی ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں کہ بجلی مہنگی، گیس مہنگی، پیٹرول مہنگا، غریب کے سر پر نہ چھت، نہ پیٹ میں روٹی، نہ تن پہ کپڑا، یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ آپ کی حکومت گرادیگی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے تاریخ کی سب سے منی لانڈرنگ کی تفتیس کرنے جارہے ہیں اورسندھ سے چیخیں آرہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…