جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

انتظار کی گھڑیاں ختم، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی خوشخبری سنادی

datetime 30  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/ ملتان/سکردو (آئی این پی ) ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند چھائی رہی، ملتان میں دھند کے باعث بس سمیت 5 گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے. دوسری طرف محکمہ موسمیات نے منگل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی،

پنجاب، خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں بادل برسیں گے، سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 14 ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں ٹھنڈ کے ڈیرے، یخ بستہ ہواوں نے خون جما دینے والی سردی کی کیفیت طاری کر دی ہے ۔ ہر طرف دھند ہی دھند، موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ بعض مقامات پر حد نگاہ صفر اور بعض جگہوں پر 50 میٹر رہی۔ ملتان کے قریب جلہ کے علاقے میں شدید دھند کے باعث ایک بس اور 5 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں موٹروے پولیس کا پٹرولنگ افسر جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہری گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ منگل سے پنجاب ، خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں بادل برسیں گے۔گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر بھی بارش متوقع ہے، بارشوں کا سلسلہ منگل اوربدھ تک جاری رہے گا۔ اتوار کو سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 14 ریکارڈ کیا گیا۔ استور منفی10، گلگت منفی 07، کالام اور ہنزہ منفی 06، ،کوئٹہ منفی 03، قلات منفی 02 رہا جبکہ اسلام آباد، پشاور منفی ایک، لاہور 2، فیصل آباد 2، ملتان 4 اور کراچی میں 12 ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…