منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنا ہے یا عدالتی جنگ لڑنی ہے؟مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدراور سابق وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے شریف برادران کے خلاف کیسوں میں کچھ نہیں اس لیے ہم عدلیہ سے رجوع کریں گے،حکومت کے پاس غریبوں کو ریلیف دینے کا کوئی ایجنڈا نہیں، عمران خان کو پتا ہی نہیں کہ روٹی اور چائے کا کیا ریٹ ہے،

بی آر ٹی کا تخمینہ 70 ارب تک پہنچ چکا ہے لیکن منصوبہ اب بھی نامکمل ہے۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدراور سابق وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ ہم عدلیہ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں عدلیہ کے فیصلوں کو ہمیشہ تسلیم کیا ہے، سڑکوں پر آنے کا فیصلہ قبل از وقت ہے ہمیں معلوم ہے شریف برادران کے خلاف کیسوں میں کچھ نہیں اس لیے ہم عدلیہ سے رجوع کریں گے۔امیر مقام نے کہا حکمران جوکررہے ہیں اس پر دکھ ہے، حکومت کے پاس غریبوں کو ریلیف دینے کا کوئی ایجنڈا نہیں، عمران خان کو پتا ہی نہیں کہ روٹی اور چائے کا کیا ریٹ ہے، انہوں نے کہا کہ احتساب کا دہرا میعار نہیں ہونا چاہیے سب کا احتساب ہونا چاہیے، احتساب کی بات کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ صرف بی آر ٹی کا ریکارڈ اوپن کریں منظور نظر افراد کو کنٹریکٹ دیئے جا رہے ہیں کنٹریکٹر کو 25 فیصد اضافی رقم دی گئی لیکن کام پورا نہ ہوا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا بی آر ٹی کا تخمینہ 70 ارب تک پہنچ چکا ہے لیکن منصوبہ اب بھی نامکمل ہے، صرف کمیشن کی خاطر بی آر ٹی کا منصوبہ شروع کیا گیا، بی آر ٹی کیس اوپن ہوگیا تو بڑے بڑوں کے نام آئیں گے۔  پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدراور سابق وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے شریف برادران کے خلاف کیسوں میں کچھ نہیں اس لیے ہم عدلیہ سے رجوع کریں گے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…