منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

مہمند ڈیم اوردیامیر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز کب شروع کیاجارہاہے؟بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی ) واپڈا نے کہا ہے کہ رواں سال کے اہداف کے حصول کے باعث مہمند ڈیم کی تعمیر آئندہ ماہ شروع ہو جائے گی، دیامیر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز 2019 کے وسط میں متوقع ہے، گولن گول، تربیلا 4 اور نیلم جہلم منصوبے مکمل کر لیئے ہیں ،

منصوبوں کی تکمیل سے پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 2 ہزار 487 میگا واٹ اضافہ ہوا ۔ اتوار کو ترجمان واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ واپڈا نے 2018 میں پانی اور پن بجلی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں جس کے باعث مہمند ڈیم کی تعمیر آئندہ ماہ شروع ہو جائے گی۔تین منصوبوں کی تکمیل سے پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 2 ہزار 487 میگا واٹ اضافہ ہوا۔ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دیامیر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز 2019 کے وسط میں متوقع ہے۔واپڈا کے ترجمان نے مزید بتایا کہ 2018 میں عرصے سے تاخیر کے شکار 3 پن بجلی منصوبوں کو مکمل کر دیا گیا ہے جن میں گولن گول، تربیلا 4 اور نیلم جہلم منصوبے شامل ہیں۔منصوبوں کی تکمیل سے پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 2 ہزار 487 میگا واٹ اضافہ ہوا، پن بجلی کی پیداوار 6 ہزار 902 سے بڑھ کر 9 ہزار 389 میگا واٹ ہو گئی ہے ۔واپڈا کے مطابق پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 36 فی صد اضافہ ہوا۔ دوسری طرف ڈیمز کی تعمیر پر بھی 2018 میں اہم اہداف حاصل کیے گئے ہیں۔  واپڈا نے کہا ہے کہ رواں سال کے اہداف کے حصول کے باعث مہمند ڈیم کی تعمیر آئندہ ماہ شروع ہو جائے گی، دیامیر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز 2019 کے وسط میں متوقع ہے، گولن گول، تربیلا 4 اور نیلم جہلم منصوبے مکمل کر لیئے ہیں ،منصوبوں کی تکمیل سے پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 2 ہزار 487 میگا واٹ اضافہ ہوا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…