لاہور (این این آئی ) موٹر وے پولیس آفیسر نے فرض کی ادائیگی اور مسافروں کی جان و مال بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دوران ڈیوٹی شہادت کا درجہ حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان سیکٹر کے پٹرولنگ آفیسر سعید خان قومی شاہراہ پر بیٹ 19 بستی ملوک کے قریب دھند کی وجہ سے ہونے حادثہ کی جگہ کو محفوظ بنانے کے لیے چکمدار کونز اور ایمبر لا ئٹ لگا رہا تھا تا کہ دوسرے مسافر مزید کسی مالی یا جانی نقصان کا شکارنہ ہوں۔
اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک بس نے پیٹرول آفیسر محمد سعید کو ٹکر مار دی جس سے پیٹرول آفیسر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی آفیسر کو فوری طورپر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گیا۔ سیکٹر کمانڈر ملتان عاطف شہزاد نے فوری طور پر جائے حادثہ پرپہنچ کر امدادی سر گرمیوں میں حصہ لیا۔ اور ہسپتال پہ شہید پیٹرول آفیسر محمد سعید چاہ شہیدانوالہ موضع چاند و P/O چھینہ تحصیل و ضلع بھکر کا رہا ئشی تھا۔سوگواران میں شہید نے ایک سال کی بیٹی اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔شہید پولیس افسر کی نماز جنازہ پورے اعزاز کے ساتھ بھکر میں کی جائے گی۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے اس موقعہ پر کہا کہ شہید پیٹرول آفیسر نہایت پیشہ ور، دیانت دار اور بہادر پولیس افسر تھا ۔ وہ کوشش کریں گے کہ شہید کے ورثہ کی ہر طور امداد اور کفالت کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے آفیسر کی خدمات کو محکمہ کبھی فراموش نہیں کرے گا۔شہداء کی بیوگان اور بچوں تعلیمی و،مالی و دیگر کفالت ہمیشہ محکمہ کی اولین ترجیح رہی ہے۔ موٹر وے پولیس آفیسر نے فرض کی ادائیگی اور مسافروں کی جان و مال بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دوران ڈیوٹی شہادت کا درجہ حاصل کر لیا۔ ملتان سیکٹر کے پٹرولنگ آفیسر سعید خان قومی شاہراہ پر بیٹ 19 بستی ملوک کے قریب دھند کی وجہ سے ہونے حادثہ کی جگہ کو محفوظ بنانے کے لیے چکمدار کونز اور ایمبر لا ئٹ لگا رہا تھا