اسلا آباد (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف خان کھوسہ نے کہاہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ میں قانونی ٹیم پیش ہوگی ٗ عدالت نے آصف زرداری یا چیئرمین بلاول کو طلب نہیں کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو، فریال تالپوراور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے بلکہ ان کی قانونی ٹیم پیش ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور وکلا عدالت جائیں گے کیو نکہ عدالت نے آصف زرداری یا چیئرمین بلاول کو طلب نہیں کیا ہے ٗ فاروق ایچ نائیک اور دیگر وکلا ہی عدالت جائیں گے اور جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنا موقف پیش کریں گے۔دوسری جانب مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عدالت جائیں گے نہ ان کے وکیل پیش ہوں گے، وزیراعلیٰ کو عدالت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہواہے۔