پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں سٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں ،سرمایہ کاروں کی بہت بڑی رقم ڈوب گئی

datetime 30  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس ایک ہفتے میں 1ہزار پوائنٹس گھٹ گیااور انڈیکس38ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدسے گھٹ کر37ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے99ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب روپے سے گھٹ کر76کھرب روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے 25دسمبر کی سرکاری تعطیل کے باعث 4کاروباری دنوں تک محدود رہی گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 58پوائنٹس بڑھ گیا مگر سیاسی مافق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت بڑھنے سیاسی محاذ آرائی کے حوالے سے منفی خبروں کے باعث مارکیٹ بدھ ،جمعرات اور جمعہ کو مندی کی لپیٹ میں رہی جس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس میں 1141.90پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 38251.04پوائنٹس سے کم ہو کر 37167.02پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 784.74پوائنٹس کی کمی سے17273.97پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28384.10پوائنٹس سے کم ہو کر28001.30پوائنٹس پر بند ہوا ،کاروباری مندی کے اثرات غالب آنے سے مارکیٹ کے سرمائے میں 99ارب11کروڑ89لاکھ 76ہزار732روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب80ارب85کروڑ6لاکھ56ہزار678روپے سے کم ہو کر76کھرب81ارب73کروڑ16لاکھ 79ہزار946روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر38460.08پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا مگر مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 36918.66پوائنٹس کی پست سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ8ارب روپے مالیت کے 17کروڑ44لاکھ40ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 7ارب46کروڑ55لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1372کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے500کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،779میں کمی اور93کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کارو بار کے لحاظ سے فاطمہ فرٹیلائزر،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،پاک الیکٹرون ،میزان بینک ،بینک آف پنجاب ،بینک الفلاح ،پاور سیمنٹ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،اینگرو پولیمر ،پاک انٹر نیشنل بلک ،عائشہ اسٹیل ،سوئی نادرن گیس ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،ازگارڈن نائن ،امریلی اسٹیل ،لوٹے کیمیکل ،پائینیر سیمنٹ ،اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ سر فہرست رہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…