اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

دھند کا راج برقرار،گاڑیاں ٹکرا گئیں‘بڑا جانی نقصان ہوگیا بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 30  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور \ملتان ( آن لائن) ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، موٹروے اور قومی شاہراہ پر بھی دھند چھائی رہی، ملتان میں دھند کے باعث بس سمیت 5 گاڑیاں ٹکرا گئیں ،جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل بروز منگل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

پنجاب، خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں بادل برسیں گے ،ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں ٹھنڈ کے ڈیرے، یخ بستہ ہواؤں نے خون جما دینے والی سردی کی کیفیت طاری کر دی، ہر جانب دھند ہی دھند، موٹروے اور قومی شاہراہ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی ، بعض مقامات پر حد نگاہ صفر اور بعض جگہوں پر 50 میٹر رہی، ملتان کے قریب جلہ کے علاقے میں شدید دھند کے باعث ایک بس اور 5 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں موٹروے پولیس کا پٹرولنگ افسر جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہری گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ کل منگل سے پنجاب ، خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں بادل برسیں گے۔گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر بھی بارش متوقع ہے، بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا، اتوار کو سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 14 ریکارڈ کیا گیا، استور منفی10، گلگت منفی 07، کالام اور ہنزہ منفی 06، ،کوئٹہ منفی 03، قلات منفی 02 رہا جبکہ اسلام آباد، پشاور منفی ایک، لاہور 2، فیصل آباد 2، ملتان 4 اور کراچی میں 12 ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…