کراچی(آن لائن) کراچی کی مسجدمیں صدرمملکت عارف علوی کی نمازجمعہ میں شرکت سے محلے دارپریشان ہوگئے۔محمدعلی سوسائٹی کی مسجدمیں داخلے کے لیئے محلے داروں کوقطارلگاناپڑی۔سیکیورٹی مراحل سے گزرنے کے بعد شہریوں کو داخلے کی اجازت دی گئی۔کئی شہری اس باعث جمعے کی نماز بھی ادا نہ کرسکے صدرمملکت کی سیکیورٹی پرناراض شہری نے قطارکی وڈیوبناکرانٹرنیٹ پراپ لوڈکردی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری باقاعدہ لائن بنا کر کھڑے ہیں اور
ایک ایک کر کے انہیں اندر جانے دیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے صدرمملکت پر شدید تنقید کی جارہی ہے صارفین کا کہنا ہے کہ اسلام مساوات کا درس دیتا ہے مگر نئے پاکستان میں صدر مملکت کی سیکیورٹی کا کارنامہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے ایک شخص کی نماز کیلئے درجنوں نمازیوں کو اذیت میں مبتلا کرنا کہاں کاانصاف ہے؟واضح رہے کہ صدرمملکت نے محمدعلی سوسائٹی کی بلال مسجدمیں کل نمازجمعہ اداکی تھی۔