کشمور(آئی این پی )سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو چند دنوں میں 6 اونٹ تحفے میں مل گئے ۔آصف زرداری کو پارٹی رہنماؤں کی جانب سے تحائف دینے کا سلسلہ جاری ہے ،آج انہیں 2 اونٹنیاں تحفے ملیں۔کشمور کے جلسے سے خطاب میں ایک طرف پی پی کے شریک چیئرمین اسٹیبلشمنٹ پر خوب گرجے اور برسے دوسری طرف انہیں پارٹی کے رہنما میر سلیم جان نے
2 اونٹنیاں تحفے میں دیں۔آصف زرداری کو گزشتہ روز خان گڑھ میں جلسے سے خطاب کے بعد انہیں 4اونٹ تحفے میں دیے گئے تھے ۔اس بار انہیں 2 اونٹنیاں تحفے میں ملی ہیں،ان اعلی نسل کی اونٹنیوں کی مالیت 8 لاکھ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے ،جو خصوصی طور پر بلوچستان کے علاقے سوئی سے منگوائی گئی تھیں۔سابق صدر کو اس سے قبل ایک قیمتی گھوڑا بھی تحفے میں دیا جاچکا ہے ۔