سکھر(این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں گورنر راج کی باتیں کرکے سیاسی شہید بننا چاہتی ہے لیکن ہم اس کی سیاسی شہید بننے کی کوشش میں ساتھ نہیں دیں گے۔ میری وزیراعظم سے گورنرراج کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے پیپلزپارٹی گورنرراج کی باتیں اس لیے کررہی ہے کہ اسے خوف ہے کہ جس طرف نواز شریف گئے ہیں ان کی قیادت بھی نہ چلی جائے لیکن اگر وہ سیاسی شہید ہے تو اس کی اپنی مرضی ہے فارورڈبلاک بننا یا نہ بننا ان کا اپنا معاملہ ہے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ہم سندھ حکومت کو ختم کرنا نہیں چاہتے صرف سندھ کے لوگوں کی تکلیف کو دورکرنا چاہتے ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر سرکٹ ہاؤس میں خانگڑھ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات افسوسناک ہے تاہم ان میں کچھ اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں جلد مزید گرفتاریاں ہونگی علی رضا عابدی کے قاتلوں تک پہنچ گئے ہیں ان کاکہنا تھاکہ کراچی میں ایم کیوایم کے تین دھڑوں پر حملے ہوچکے ہیں جس سے صاف ظاہرہے کہ کوئی نہ کوئی قوت ہے جو چاہتی ہے کہ یہ آپس میں لڑیں اورکراچی و سندھ میں امن قائم نہ ہو اس لیے ہم ہر طرح غور کررہے ہیں اور اس سلسلے میں اجلاس بھی کیا اور فیصلوں سے وزیراعظم کو بھی آگاہ کیاہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کیلوگ ابتر صورتحال سے گذررہیہیں اندرون سندھ کے لوگ جس تکلیف سے گذر رہے ہیں ان کا احساس ہونا چاہیے لیکن حکومت ان کا احساس نہیں کررہی ہے کیونکہ ان کے پاس یہ معاملات دیکھنے کی فرصت نہیں ہے وہ دیگر معاملات میں الجھی ہوئی ہے اور جب اس کے پاس فرصت تھی تو اس نے ان مسائل کو دیکھا ہی نہیں لیکن انشاء اللہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں کے مسائل کا حل ڈھونڈیں اور ان کی پریشانیاں کم ہوسکیں تھانوں میں جو لوگوں کو مشکلات ہیں اس حوالے سے آئی جی سندھ سے بات کی ہے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پتہ نہیں کون سے میدان میں جنگ لڑنے کی بات کررہے ہیں ہم نے تو ان کے خلاف کوئی کیس داخل نہیں کیا تمام کیسز تو پرانے ہیں جےآئی ٹی افسوسناک ہے اگر کوئی اس کا دفاع کرنا چاہتاہے توکرے تاہم رپورٹ نے کالا سفید الگ کردیاہے اگر کوئی قانونی جنگ کرنا چاہتا ہے یا سڑکوں پر جنگ کرنا چاہتاہے تو ان کی مرضی ہے ہم دھمکیوں میں نہیں آئیں گے احتساب جاری رہے گا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کراچی میں پانی کی فراہمی ڈی سینٹی نیشن پلانٹ لگانے کی بات کی تھی تاہم سندھ حکومت تعاون نہیں کررہی تو میں کیسے کام کروں تاہم.اس کے باوجودمیں کام کرونگا۔