ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہ رخ و کاجول سے ملنے کیلئے بھارت جانے پر گرفتار ہونیوالے پاکستانی نوجوان نے وطن واپس پہنچ کر ایسا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) بالی ووڈ اداکاروں شاہ رہ خان وکاجول سے ملنے بھارت جانیوالا ان کا مداح قید کاٹنے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع سوات کی تحصیل مینگورہ کا رہائشی 21 سالہ عبداللہ مئی 2017ء واہگہ بارڈر کے راستے بھارت میں داخل ہوا تھا ۔ بھارت میں داخل ہوتے ہی عبداللہ سواتی کو بھارتی فورسز نے حراست میں لیکر جیل منتقل کردیا تھا۔

وطن واپسی پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ سواتی نے بتایا کہ میں بالی ووڈ اداکاروں شاہ رخ خان اور کاجول کا بہت بڑا مداح ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے ملنے کیلئے دوسری بار بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کی اور ایک بار پھر ان سے ملنے کیلئے بھارت جاؤنگا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں واہگہ کے راستے بھارت میں داخل ہوا تو بھارتی اہلکار نے تنبیہ کی کہ وہ واپس چلا جاؤں ورنہ وہ مجھے گولی مار دینگے ۔عبداللہ نے بتایا کہ میں نے بھارتی اہلکار کی ایک بات نہ سنی اور انہیں بتایا کہ میں شاہ رخ خان سے ملنا چاہتا ہوں ، تاہم پھر بھی اہلکار انہیں گولی چلانے کی دھمکیاں دیتا رہا، تاہم بعد ازاں اپنے دوسرے ساتھی کے کہنے پر مجھے گرفتار کرکے امرتسر جیل بھیج دیا گیا۔21 سالہ نوجوان نے بتایا کہ امر تسر میں 50 کے قریب پاکستانی قیدی تھے، جن میں سے زیادہ تر افراد نے غلطی سے بھارتی سرحد پار کرلی تھی۔شاہ رخ خان اور کاجول کے مداح نے کہا کہ جب تک میرا بچپن کا سپنا سچ نہیں ہوتا، میں بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کرتا رہونگا۔ عبداللہ نے بتایا کہ میں نے پہلے اسلام آباد میں موجود سفارتخانے کو بھارتی ویزے کی درخواست کی تھی وہ مسترد ہونے کے بعد میں نے غیر قانونی طور سے بھارت جانے کا منصوبہ بنایا۔عبداللہ سواتی نے بتایا کہ بھارت میں قید میں رہتے ہوئے مجھے لگا تھا کہ میں کبھی بھی آزاد نہیں ہو پاؤنگاتاہم جب مجھے رہائی سے متعلق پتہ چلا تو وہ بے حد خوش ہوا اور وہاں قید پاکستانیوں نے میرے کیلئے ایک پارٹی منعقد کی۔واضح رہے کہ کاجول اور شاہ رخ خان کا مداح امرتسر جیل میں 19 ماہ گزارنے کے بعد وطن پہنچا ہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…