اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے جعلی کمپنیاں بنانے کا ایک اور کیس سامنے آ گیا،کراچی میں تل کے لڈو فروخت کرنے والا نابینا شخص کروڑ پتی نکلا، ایف بی آر نے شہری لیاقت کے گھر پر چھاپہ مارا، شہری لیاقت کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے چھاپے کے بعد معلوم ہوا کہ ایک کمپنی اور جعلی اکاؤنٹ بھی ہے،ایف بی آر نے
شہری لیاقت کو دفتر طلب کر لیا ہے، اس شخص نے بتایا کہ ایف بی آر کے مطابق میرے اکاؤنٹ سے ڈھائی کروڑ کی ٹرانزیکشن ہوئی، متاثرہ شہری لیاقت نے بتایا کہ اس کا شناختی کارڈ تین بار کھو چکا ہے اور اس نے شناختی کارڈکی گمشدگی کے مقدمات بھی درج کرائے، اس متاثرہ شہری نے بتایا کہ تل کے لڈو فروخت کرکے گزر بسر ہوتی ہے۔