کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، فریال تالپور اور سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، نیب پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بننے کی آوازیں بھی آ رہی ہیں، فیصل واوڈا اور شیخ رشید بھی فارورڈ بلاک بننے کا دعویٰ کر چکے ہیں، اب ڈاکٹر عامر لیاقت بھی میدان میں آ گئے ہیں، انہوں نے سماجی رابطے کی
ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک آخری مراحل میں۔۔۔ 19 اراکین ’’نامراد‘‘ سے نجات پا کر ’’بامراد‘‘ ہونا چاہتے ہیں‘‘۔ انہوں مزید کہا کہ ’’ای سی ایل میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا نام ڈالنے کی درخواست دینے والے اپنی فکر کریں، ملک سے بھاگنے کی عادت آپ کو ہے، عمران خان اور اس کے کھلاڑیوں کو نہیں! نام بھگوڑوں کے ڈالے جاتے ہیں ہم تو ریس کے گھوڑے ہیں، آؤ ریس لگاؤ!!!‘‘