ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

اسلام آباد،اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین، تیس سالہ مقتول دانش کو اسکی بیوی نے ہی آشنا کے ساتھ ملکر قتل کیا،افسوسناک انکشافات

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی پولیس نے تھانہ کورال کے علاقے میں ہونے والے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگایا، تیس سالہ مقتول دانش انتھونی کو اس کی بیوی نے ناجائز تعلقات رکھنے والے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد وقار الدین سید کی ہد ایا ت پر ایس پی رورل عمر خان کی سربراہی میں ہومی سائیڈ یونٹ کے انسپکٹر محمد اسلم پر مشتمل پولیس ٹیم نے تھانہ کورال کے ایریا میں ہونے والے اندھے قتل کی کے مقدمہ نمبر 582 مور خہ22-12-2018 بجر م 302ت پ تھا نہ کورال کی تفتیش سائنسی بنیادوں پر کی،ٹیکنیکل بنیادوں پر موصول ہونے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا گیا جن سے یہ ثابت ہوا کہ مقتول دانش انھتونی کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا ملزم افراز گل سکنہ کرسچین کا لو نی محلہ عیسی نگر ی گلی نمبر 1نزد منگل با زار آئی نا ئن و ن اسلام آ باد کے ساتھ مل کر قتل کیا۔مقتول کو راستے سے ہٹانے کے لئے فائرنگ کر کے قتل کیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ِ اپنے خاوند کو قتل کرنے والی خاتون تین بچوں کی ماں ہے اور وہ اپنے آشنا کے ساتھ نا جائز تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتی تھی۔آئی جی محمد عامر ذوالفقارخا ن اور ایس ایس پی وقار الدین سید نے پولیس کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کے تمام ارکان کو شاباش دی ہے۔



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…