ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

سی پیک میں واجب الادا مجموعی قرضہ کتنے ارب ڈالر ہے؟ اور اس میں کتنے ارب ڈالر کاسود بھی شامل ہے؟وزارت خزانہ کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزارت خزانہ نے میڈیا میں سی پیک قرضے سے متعلق چلنے والی خبر کو قیاس آرائیوں پر مبنی اور من گھڑت کہانی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ۔ہفتہ کو ترجمان وزارت خزانہ نے میڈیا میں چلنے والی اس خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک میں حکومت پاکستان کے ذمہ واجب الادا مجموعی قرضہ صرف 7.457 ارب ڈالر ہے جس میں 1.422ارب ڈالر سود بھی شامل ہے اور جو کم شرح سودی قرضوں اور انفراسٹرکچر منصوبوں میں گرانٹس پر مشتمل ہیں ،قرضہ ادائیگی کی مدت

بیس سے پچیس سال تک ہے۔قرضہ کی ادائیگی کا آغاز 2022 سے ہوگا جبکہ سالانہ ادائیگی کی حد 350ملین ڈالر ہوگی۔اس لئے پاکستان کے ذمہ واجب الادا 40ارب ڈالر قرضے کا تاثر جھوٹ پر مبنی ،بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ترجمان نے کہا کہ انفرا سٹرکچر اقتصادی انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ترجمان نے کہا کہ ان قرضہ میں سے اب تک چار ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ چین کی حکومت نے 375ملین ڈالر گرنٹ منصوبوں کی بھی منظوری دی ہے جومیگا انفراسٹرکچر منصوبوں پر مشتمل ہے۔



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…